تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:54

ووٹر فہرستوں کی تکمیل 23فروری تک کر لی جائے،سپریم کورٹ

اے آر وائی - سپریم کورٹ نے ووٹر فہرستوں کی تیاری کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ووٹر فہرستوں کی تکمیل ہر صورت میں تیئس فروری تک کرلی جائے۔مقدمے کی آئندہ سماعت انیس جنوری سےخصوصی بینچ کرے گا۔



چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کو دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ووٹرز فہرسرتوں کی تیاری کا کام تیز کردیا گیا ہے۔حتمی فہرستوں کی تیاری کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے۔



نادرا کے وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ انتخابی فہرستیں مقررہ وقت تک تیار کرنے کی کوشش کررہےہیں الیکشن کمیشن نے تعاون نہ کیا تو فہرستوں کی تیاری میں تاخیر کا خطرہ ہےچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے بغیر ضمنی انتخابات میں منتخب اراکین کی قانونی حیثیت کا بل منظور کرانے کے لیے پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت درکار ہے تاحال اس کے لیے پارلیمنٹ کا کوئی خصوصی اجلاس نہیں بلایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.