تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:31

پشاور:چھت گرنے سے2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

جیو نیوز - پشاور......پشاورکے علاقہ اچرکلے میں مکان کی چھت گرنے سے 2بچیوں سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دادااوردوپوتیاں شامل ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق رنگ روڈ پر اچر کلے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ بچیوں کی والدہ،دادی اورچچی زخمی معمولی زخمی ہوگئیں۔جاں بحق افراداورزخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق مکان گزشتہ روز زلزلہ کے باعث خستہ حال ہوگیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.