تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

لاہور میں عائشہ ممتاز بن کر رقم بٹورنے والی نوسر باز گرفتار

جیو نیوز - لاہور.......خراب کھانوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کا فائدہ اٹھانے والے نوسرباز سرگرمہوگئے، لاہور میں ڈائریکٹر فوڈ بن کر ہوٹلوں میں چھاپے مارنے والی خاتون فلک ناز رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی گئی۔

کبھی کیمرے سے منہ چھپانا تو کبھی میڈیا سے جھگڑا کرنا اور پھر کرلیا اپنے کیے کا اعتراف۔ نوسرباز خاتون فلک ناز ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی پنجاب عائشہ ممتاز بن کر ہوٹل انتظامیہ سے پیسے بٹور رہی تھی، پکڑے جانے پر کہا کہ وہ توایک اخبار کی صحافی ہے۔

فلک ناز کے ساتھی نے بتایا کہ اسے روزانہ دو سو روپے ملتے تھے، ہوٹل والوں کی جعلی وزیر خوراک سے بات کرائی، جھگڑا ہونے پر پکڑے گئے۔

جعلی عائشہ ممتاز بن کر ہوٹل مالکان کو بلیک میل کرنے والی یہ پہلی خاتون نہیں، اس سے پہلے بھی دو خواتین ایسی نوسربازیاں کرتی پکڑی جا چکی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.