28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:4
لاہور میں بھتا مانگنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار
جیو نیوز - لاہور.......لاہور میں سی آئی اے پولیس نے بھتامانگنے والے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔
لاہور میں گرفتار ہونے والے مبینہ ملزمان کے بارے میں سی آئی اے صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈاکٹر محمود مظہر سے 5 لاکھ روپے بھتامانگا تھا، گرفتار ہونے والے بھتا خوروں میں کاشف، سہیل اور نوید نامی ملزمان شامل ہیں۔