29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:46
موجودہ حکمرانوں کے ہاتھ میں ملکی خزانہ محفوظ نہیں ،اعتزاز احسن
جیو نیوز - لاہور......پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھ میں ملکی خزانہ محفوظ نہیں ،،چند سو روپے انکم ٹیکس دینے والے اتنے بڑے سرمایہ دار کیسے بن گئے۔
سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نندی پورمنصوبے کو 80 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے ،بڑے منصوبوں میں کک بیک زیادہ ملتا ہے،ایل این جی منصوبے میٹروبس سروس کا بھی یہی معاملہ ہے۔
سولر انرجی100میگاواٹ کی بجائے صرف 12میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک صوبے میں اور ایک پارٹی کا احتساب ہو رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے1994ءسے1996ءکےدوران صرف477روپےانکم ٹیکس دیا،نیب اور ایف بی آر اسے بھی دیکھیں ۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدواروں کو مہم چلانے کی مہلت نہیں ملی،تاہم اس کےباوجود الیکشن ضرور ہونے چاہئیں ۔