تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:18

کراچی میں خاتون پر تشدد کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

جیو نیوز - کراچی........کراچی گذشتہ روز ملزمہ ریحانہ پر تشدد کرنےوالے ملزم اکبرکو عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا اور پولیس کو ملزمہ کا میڈیکل کراکر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم اکبر کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کردیا، عدالت میں ملزم نے بیان دیا کہ ملزمہ ریحانہ ایک عادی چورہے،خاتون نے میرے منہ پر تھوکا اور گالیاں دی،جس کےباعث جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اکبر خان پی کیو آر کا اہلکار اور نجی سیکورٹی کمپنی میں ملازم ہے،اس سے واقعہ کی مزید تفتیش کی جاررہی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزم کے بیان پر ریمارکس میں کہا کہ پولیس کی وردی پن رکھی تھی،اسی کاخیال رکھنا چاہیے تھااوراس اقدام سے خاتون کو دنیا بھر میں ہمدردی حاصل ہورہی ہے۔

عدالت نے ملزم کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور خاتون کا میڈیکل کروا کر کل رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.