29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:18
پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو وزیراعلیٰ سندھ کےہمراہ پشاورروانہ
جیو نیوز - کراچی......پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ساتھ زلزلہ متاثرین کی عیادت کے لیے پشاور روانہ ہوگئے۔
26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں متاثرین کی امداد اور خیریت دریافت کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ پشاور روانہ ہوگئے ہیں۔
بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ پشاور میں مختلف اسپتالوں کا دورہ کریںگئیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس سے پہلے امدادی سامان کے ٹرک بھی روانہ کیے جاچکے ہیں ۔