تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:18

زلزلےسےتباہ مکانات کی تعداد23ہزار390تک پہنچ گئی،مشتاق غنی

جیو نیوز - پشاور......خیبرپختونخواکےمعاون خصوصی برائےاطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ صوبےمیں زلزلےسےتباہ ہونےوالےمکانات کی تعداد23ہزار390تک پہنچ گئی ہے ۔ہولناک زلزلےمیں 147سرکاری اسکولوں کونقصان پہنچا ہےان کا کہناتھا کہ املاک کےنقصان کا تخمینہ 31اکتوبرتک مکمل کرلیاجائےگا۔

پشاورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمشتاق غنی کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلےسےجاں بحق ہونےوالوں کی تعداد225اورزخمیوں کی تعداد2ہزار59تک پہنچ گئی ہے،تاہم اسپتالوں میں اب صرف263افرادزیرعلاج ہیں ان کا کہناتھاکہ متاثرہ علاقوں میں 62ٹرک امدادی سامان ساڑھے پانچ ہزارخیمےاسی طرح ہزاروں کمبل اورفوڈ پیکچزبھجوائےگئے ہیں اورتقریباتمام متاثرہ علاقوں کوکورکرلیاگیاہے۔

ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت امدادی فنڈ میں ڈیڑھ ارب روپےکاحصہ ڈالےگی پنجاب حکومت نےتین میڈیکل ٹیمیں اورامدادی سامان کےٹرک بھجوائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امدادی رقم 5نومبرتک تقسیم کردی جائے گی ان کاکہناتھا کہ افواج پاکستان اورغیرملکی این جی اوزبھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں ان کا کہناتھا کہ املاک کےنقصان کاتخمینہ 31اکتوبرتک مکمل کرلیاجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.