تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:15

لاہور: پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان ریلی روکنے پر تلخ کلامی

جیو نیوز - لاہور........لاہور میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی کو روک لیا۔ جس پر تلخ کلامی کے بعد بات جھگڑے تک پہنچ گئی۔ پولیس نے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ پولیس کی جانب سے یو سی74 ساندہ میں انتخابی مہم ختم ہونے سے پہلے ہی تحریک انصاف کی ریلی کو رو ک لیا گیاتھا۔

کارکنوں اور پولیس کے درمیان ریلی کو روکنے پر تلخ کلامی ہوئی اور پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، تاہم ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پکڑے گئے کارکنوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.