تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:49

پنجاب وسندھ میں پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

جیو نیوز - لاہور/کراچی.......پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی۔ ووٹروں کو لبھانے کے لیے امیدواروں کی کوششوں کا نتیجہ اب ہفتے کے روز نکلے گا۔ پنجاب کے12 اور سندھ کے8 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم کے آخری روز بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر رہی۔

لاہور میں امیدواروں نے حامیوں کے ساتھ ریلیاں نکالیں اور اپنے اپنے علاقوں میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری شیرعلی نے اجازت نہ ملنے کے باوجود دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کرکے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔

ادھر سندھ کے شہر ڈہرکی میں تحریک انصاف کے رہنما نادر اکمل لغاری نے ریلی نکالی۔ ان کے اسلحہ بردار محافظ اسلحے کے کھلے عام نمائش کرکے قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ مگر اب ہر قسم کی سرگرمی کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

31اکتوبر کو سندھ اور پنجاب میں میدان سجے گا۔ پولنگ کا وقت صبح ساڑھے7 سے شام ساڑھے5 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ پولنگ کا سامان ریٹرننگ افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سندھ میں 350پولنگ اسٹشن انتہائی حساس، 328حساس قرار دیے گئے ہیں، جہاں30 اور 31اکتوبر کو فوج اور رینجرز بھی تعینات ہوگی۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں یونین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، تحصیل کونسل، میونسپل کارپوریشن کے ارکان منتخب کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.