30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:52
کراچی :سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار
جیو نیوز - کراچی.......ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم عبدالمعیز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے اولڈسٹی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم عبدالمعیز کو گرفتار کرلیا ۔ملزم فیس بک کی جعلی آئی ڈی سے لڑکیوں کو بلیک میل کیا کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے ۔ملزم کے خلاف سائبر کرائم آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔