30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:8
ججز نظربندی کیس کی سماعت کسی کارروائی کےبغیر 13 نومبر تک ملتوی
جیو نیوز - اسلام آباد ........سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کسی کارروائی کےبغیر 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام کے چھٹی پر ہونے کے باعث انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ۔ پرویز مشرف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر بحث آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔