تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:4

عمران اور ریہام کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے، زرداری

جیو نیوز - دبئی.......سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریہام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے،وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے ۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو طلاق کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ ہدایت ایک سیاست دان کی شادی اور طلاق سے متعلق ذاتی معاملے پر بعض تبصروں کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کی۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی لوگ معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں، فرد کی ذاتیات کا احترام کرنا چاہیے اور ایسا کچھ بھی کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.