31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:5
گجرات: پریذائیڈنگ افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
جیو نیوز - گجرات.....گجرات کی یونین کونسل نمبر 6 کے پریذائیڈنگ افسر دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات کی یونین کونسل نمبر 6 کے پریذائیڈنگ محمد شریف اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے کہ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔
پریذائیڈنگ افسر کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی۔