31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:0
خیرپور میںجونیجو پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ،8 افراد جاں بحق
جیو نیوز - خیرپور....... خیرپور میںبلدیاتی الیکشن کے سلسلے میںپولنگ جا ری تھی کہ دو سیاسی گروپوں میں فائرنگ سے کم از کم 8افراد جاںبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ یونین کونسل درازہ شریف میں جونیجو پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جبکہ پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 8افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ5افراد شدید زخمی حالت میں لائے گئے ہیں جن کی حالت بھی تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔