1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:36
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا انٹر ی ٹیسٹ
جیو نیوز - کراچی........کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا انٹر ی ٹیسٹ آج لیا گیا ۔ 600 نشستوں کے لئےتقریباًچار ہزار 700 طلبا نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔
سنیئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمٰی کوثر کے مطابق گزشتہ روز کے ایم ڈی سی کا پر چہ آؤٹ ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ کے احکامات پر مقررہ تاریخ پر ہی پرچہ لیا گیا ۔
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس کی 350 اور بی ڈی ایس کی 250 نشستوں کےلئے گورنگی میں واقع نجی تعلیمی ادارے میں انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً4700 امیدواروں نے حصہ لیا ۔
انٹری ٹیسٹ کے نتائج ایک ہفتے میں جاری کیے جائیں گے جبکہ کلاسز کا آغاز یکم جنوری 2016 سے ہوگا۔