1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 22:36
الیکشن جیتنے والے بھی لیگی ہیں، ہارنے والے بھی، رانا ثنا
جیو نیوز - فیصل آباد........رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے بھی مسلم لیگی ہیں اورہارنے والے بھی ، کئی حلقوں میں توپی ٹی آئی کو تیسرے نمبر پر آنے کا موقع بھی نہیں ملا۔
فیصل آباد میں بلدیاتی انتخاب جیتنے والے امیدواروں کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ اس میں میئر بننے کی صلاحیت ہے تو وہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دے۔ لیکن دھڑے بندی نہ کرے ۔ میئر کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ اب الیکشن گزرگئے ہیں۔ وہ اپنے خلاف ہونے والی باتوں کو فراموش کرتے ہیں ۔ ان کی باتوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت کرتے ہیں۔