تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20

پتوکی ،ق لیگی ایم پی اے سردار آصف نکئی کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج

جیو نیوز - پتوکی.......قصور کی تحصیل پتوکی میں مسلم لیگ ق کے ایم پی اے سردار آصف نکئی کے خلاف مخالف بلدیاتی امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ق لیگی ایم پی اے سردار آصف نکئی پر بلدیاتی پولنگ کے روز عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدوار اصغر رضا پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔

بلدیاتی امیدوار اصغر رضا کی جانب سےتھانہ صدر پتوکی میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ، جس میں الزام لگایا گیا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران ایم پی اے اور ان کے ساتھیوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ایف آئی آر میں ایم پی اے سردار آصف نکئی ،ان کے بیٹے اویس نکئی اور دیگر چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.