تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:48

دو ہی دشمن ہیںبھارت اور دہشتگردی ، ڈپٹی نیول چیف پاکستان

جیو نیوز - کراچی......پاکستان کے ڈپٹی نیول چیف آپریشنر ریئرایڈمرل کلیم شوکت نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوہی بڑے دشمن ہیں، ایک بھارت دوسری دہشت گردی۔

پاک بحریہ کی سالانہ جنگی مشق سی اسپارک 2015 کے آغاز کے موقع پر ڈپٹی نیول چیف آپریشنز رئیرایڈمرل کلیم شوکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک بحریہ کی سب بڑی جنگی مشقوں میں تینوں افواج شریک ہوں گی۔مشقوںکا مقصد پاک چین راہداری پر درپیش تمام مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بھی بڑھانا ہے،روس سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں ۔

ڈپٹی نیول چیف آپریشنر نے کہا پاک بحریہ ملکی دفاع کی مکمل اہلیت رکھتی ہے،مشق کا مقصد حربی صلاحیتوں کو جانچنا اور پاک چین راہداری پر درپیش تمام مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بڑھاناہے۔

ان کا خطاب کے موقع پر یہ کہنا تھا کہ پاکستان کے دو بڑے حریف ہیں ایک بھارت دوسرادہشتگردی ،بھارت علاقے میں اجارہ داری چاہتا ہےتاہم پاکستان نیوی ملک کا دفاع کا مکمل اہلیت رکھتی ہے۔اپنے وسائل میں رہتے ہوئے حکومت سے ضروریات طلب کی جارہی ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان میں پاک نیوی شامل ہے،سی اسپارک مشق کےدوران زمینی یونٹس میںجنگی صلاحیتوں اورپاک بحریہ کے دیگر افواج کے ساتھ باہمی رابطے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.