5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:3
لاہور: گاڑی تلےکچل کر نوجوان کو ہلاک کرنے کا کیس
جیو نیوز - لاہور.....لاہورکی سیشن عدالت نے معطل ڈی ایس پی کے بیٹےطلحہ کی درخواست ضمانت خارج کردی، عدالت میں موجود نہ ہونےکی وجہ سےملزم طلحہ گرفتار نہ ہوسکا ۔
ملزم طلحہ نوید نےچند دن پہلےمبینہ طور پرگاڑی تلے کچل کرایک نجی ٹی وی چینل کے ملازم رانا بلال کو ہلاک کر دیا تھا،ملزم نےعبوری ضمانت کرا رکھی تھی،آج صبح ملزم اپنےوالدمعطل ڈی ایس پی نوید ارشاد کےہمراہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوا۔
عدالت نےسماعت کے بعد درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔ایک بجے کے قریب عدالت نےملزم کی درخواست ضمانت خارج کر نےکافیصلہ سنایالیکن ملزم طلحہ عدالت میں موجود نہ ہونےکے باعث گرفتار نہ ہوسکا۔رانابلال کےورثاءنےالزام عائدکیاہےکہ طلحہ کو فیصلے کے وقت عدالت میں نہ لانا اسے بچانے کے مترادف ہے۔