5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:35
کراچی: کرائم برانچ کی کارروائی، 3انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں کرائم برانچ نے کارروائی کرکے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اکرم ابڑو کے مطابق کرائم برانچ ون نے کارروائی کرکے 3تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ریحان عرف پاؤ، دانش عرف بنگالی اور عارف عرف کمپریسر شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان قتل، بھتہ خوری ،لوٹ مار اور کریکر حملوں میں ملوث ہیں تینوں ملزمان کو مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔