تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:43

کراچی،محمود آباد کی کچی بستی میں آگ ،100جھگیاں جل گئیں،5 افراد زخمی

جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقےمحمود آباد میں آگ لگنے سے درجنوں جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں ۔ آگ لگنے کےسے 5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ پر 3گھنٹے بعد قابوپالیا گیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق محمود آباد جونیجوٹاون میں جھگیوں میں نامعلوم وجوہات کے باعث آگ لگ گئی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں ابتداء میں فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

تاہم آگ میں شدت کے باعث مزید 2فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا، آگ بجھانے کے دوران جھلس جانے سے 5افراد زخمی ہوگئے،جنھیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا،آگ لگنے کے باعث درجنوں جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ایسٹ،پولیس حکام اور دیگرسیاسی رہنماء بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کاجائزہ لیا، آگ لگنے کے واقعہ کا وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی اور سیکریٹری صحت کو زخمیوں کو بہترین طبی امدادی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.