تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:59

متحدہ کے ارکانِ قومی اسمبلی نے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست جمع کرادی

جیو نیوز - اسلام آباد.......متحدہ کے بائیس اراکین قومی اسمبلی نے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست جمع کرادی ، خالد مقبول صدیقی اور آصف حسنین ملک سے باہر ہونے کی وجہ سےدرخواست نہ دے سکے ، ساجد احمد نے کہا ہےکہ پارٹی کے تمام اراکین کل قومی اسمبلی کےا جلاس میں شرکت کریں گے ۔

ساجد احمد اور شیخ صلاح الدین نے 22 ارکان کی استعفیٰ واپسی کی درخواست قائم مقام اسپیکر چیمبر میں جمع کرائی۔ ان میں آصف حسنین اور خالدمقبول صدیقی کی درخواست شامل نہیں تھی جو دونوں اراکین اسمبلی ملک میں موجود نہیں ہیں۔

کل تمام اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونگے،ایم کیو ایم کے ارکان کا کہنا تھا کہ شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام کے بعد ان کی جماعت نے احتجاج دیے گئے استعفیٰ واپس لیے ۔انہوں نے کہا کہ شکایت ازالہ کمیٹی بن گئی ہے اس میں محترم ججز ہیں۔ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شکایت ازالہ کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے ، اگر کوئی شکایت پیدا ہوئی تو اس سے رجوع کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.