6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:44
سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا
جیو نیوز - اسلام آباد........ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ، نئے اسپیکر کا انتخاب پیر کے روز ہو گا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ اگر ایاز صادق ن لیگ کے امیداوار ہوئے تو ان کی حمایت کریں گے۔
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر جاوید مرتضی عباسی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ،نئے اسپیکر کا انتخاب پیرکو ہو گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولنگ کا عمل پیر کی صبح قومی اسمبلی کے ایوان میں ہوگا،کاغذات نامزدگی اتوار کو جمع ہونگے ، اسی دن جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگا۔
فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 18نومبر تک جاری رہےگا جس کے دوران وقفہ سوالات ، تحاریک التوااور دیگر اہم قومی امور پر بحث ہوگی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود کہتے ہیں پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ق اور فاٹا والوں سے ووٹ مانگیں گے۔