6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے،چودھری نثار
جیو نیوز - اسلام آباد....... وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نےکہا ہے کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے، بھارت میں ہونے والے واقعات دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ، ہمارے ہمسائے کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آنا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت میں حالیہ دنوں پیش آنے والے واقعات بدترین ہیں ، مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز سلوک برداشت نہیں، داڑھی رکھ لینا یا حجاب کرنا دہشت گردی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جان کیری سے کہا ہے کہ پاکستان میں چھوٹا واقعہ بھی ہو تو عالمی برادری اسے بہت اٹھاتی ہے، یورپ کو بھی انسانی حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے۔
عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے معمول کی بات چیت نہیں ہے ، ان کی ذاتی زندگی میں ہونے والے واقعے پر دلی رنج ہے ۔