6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:36
بی کام سال اول کے نتائج کا اعلان
جیو نیوز - کراچی…جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے بی کام سال اول ریگولروپرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق بی کام ریگولر کے امتحانات میں 1153 طلباوطالبات شریک ہوئے۔606 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 547 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب باون اعشاریہ پانچ چھ فیصد رہا۔
بی کام پرائیوٹ کے امتحانات میں 478 طلباوطالبات شریک ہوئے ،206 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 272 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 43 اعشاریہ10 فیصد رہا۔