تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:49

راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،5کار چور گرفتار

جیو نیوز - راولپنڈی......راولپنڈی پولیس نے تھانہ آر اے بازار کی ہارلے اسٹریٹ میں کارروائی کرکے 5 کار چوروں کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے 5 رکنی گروہ میں صاحب بخت، امیر حمزہ، مراد خان، ظفر علی اور مہد خان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان صوبے بھر میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 4 گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.