تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:48

کراچی: رینجرز کی چوکیوں پر حملےنامعلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمات درج

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں علی الصبح رینجرز کی چوکیوں پر ہونے والے حملوں کے مقدمات گلشن اقبال اور عزیز بھٹی تھانوں میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق صبح سات بجکر 40 منٹ پر بم حملہ عیسٰی نگری کے قریب واقع رینجرز کی چوکی پر کیے گئے دیسی ساختہ بم کے حملے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا جبکہ چند منٹوں بعد گلشن چورنگی پر قائم رینجرز کی چوکی پر حملے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا۔

دونوںحملےسرکارکی مدعیت میںنامعلوم دہشتگردوںکیخلاف درج کئے گئے جن میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوزایکٹ، املاک کو نقصان پہنچانے اور زخمی کئے جانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق دونوں حملوں میں مماثلت پائی جاتی ہے، بم کالے رنگ کی تھیلی میں باندھ کر پھینکے گئےتھے جس میں دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھا اور وزن پانچ سو گرام کے قریب ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شریف آباد تھانے اور چند دنوں قبل گجر نالے پر قائم رینجرز چوکی پر بھی حملوں میں اسی نوعیت کے بم استعمال کیے گئے تھے تاہم اس میں ملوث دہشتگردوں میں سے تاحال قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے ان دہشتگردوں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.