15 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:32
عتیق آفریدی کا کسی کالعدم جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سی ٹی ڈی پنجاب
جیو نیوز - لاہور.......طالبان سے مبینہ تعلق پر حراست میں لیے گئے طالب علم عتیق آفریدی کو الزامات غلط ثابت ہونے پر رہا کردیا گیا۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق عتیق آفریدی کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عتیق آفریدی کو لاہور کے ایک کالج سے حراست میں لیا گیا تھا، عتیق آفریدی کو طلبا تنظیموں کی لڑائی کے بعد چیف سیکیورٹی افسر کی اطلاع پر حراست میں لیا گیا تھا۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ عتیق آفریدی پنجاب یونیورسٹی کا سابق طالب علم تھا۔