15 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:29
کراچی میں موسم کبھی جزوی کبھی مکمل ابر آلود رہنے کا امکان
جیو نیوز - کراچی .....محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کبھی جزوی کبھی مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔