17 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:10
آصف علی زرداری اور رضا ربانی کی شدید مذمت
جیو نیوز - کراچی…سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے پشاور میں مسافر بس میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سابق صدر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں اوران کےسہولت کاروں کاخاتمہ ضروری ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردترقی کے دشمن ہیں اور وہ افراتفری پھیلاکرترقی کےعمل کوروکناچاہتےہیں۔