تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:56

منظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں،آئی جی سندھ

جیو نیوز - کراچی… آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز سےمتاثرہ علاقوں میں پولیس کانظام موثربنایاجائے اورمنظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہموجودہ وسائل میں افرادی قوت کا بہترین استعمال کیاجائے، پولیس افسران فرائض ایمانداری اور ذمےداری سے انجام دیں۔فرائض کی ادائیگی میں بددیانتی یا کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ افسران ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ اورجوئےومنشیات کےاڈوں کاخاتمہ یقینی بنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.