تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:0

سیکیورٹی وجوہات کے باعثتافتا ن میںسینکڑوں زائرین پھنس گئے

جیو نیوز - کوئٹہ .......پاک ایران سرحدی علاقے تافتان میں وطن واپس آنیوالے سینکڑوں زائرین پھنس گئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر انھیں روکا گیا ہے ۔

پاک ایران سرحدی شہر تافتان میں ایران سےپاکستان آنے وا لے زا ئر ین کی بڑی تعداد تین روز سے پھنسی ہوئی ہےزائرین کا دعوی ہے کہ زائرین کو تافتان سے کوئٹہ اور اندرون ملک کے لئے جانےنہیں دیاجارہا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو سکیورٹی کی وجہ سے تافتان میں روکاگیاہے۔

زائرسید چن شاہ، نے جیو نیوز کو بتایاکہ وہ ایران سے آکر تافتان میں گذشتہ تین روز سے پھنسے ہو ئے ہیں زائرین میں عورتیں، بچے اور بوڑھے افراد بھی شامل ہیں جبکہ تافتان میں زائرین کی رہائش اور کھانےپینےکامناسب بندوبست بھی نہیں ہے۔

زائر ین کو جلد سےجلد تافتان سےکوئٹہ بھجوانےکابندوبست کیاجائے۔ تافتان انتطامیہ کا کہنا تھا کہ زائرین کو انکی حفاظت کے پیش نظر سکیورٹی وجوہات کی بناء پر تافتان میں روکاگیا تھا اب انکو تافتان سے کوئٹہ پہنچانےکابندوبست کیاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.