تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:41

پرویز مشرف کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

جیو نیوز - کراچی......سابق صدر پر ویز مشرف کا آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے،نجی ایئر لائن کی پر واز ای کے 611سے دبئی روانہ ہو سکتے ہیں ۔

پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے لئے ای کے 611کی پرواز میں سیٹ بک کرالی گئی ہےاور ایئرپورٹ حکام کو پرویزمشرف کی متوقع آمد سے مطلع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کےلئےایئرپورٹ پرخصوصی پروٹوکول کےخصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میںسابق صدر پر ویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی،ایک روز قبل سپریم کورٹ نے سابق صدر پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پرسندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہو ئے حکومتی در خواست مسترد کردی تھی اور کہاتھا کہ حکومت پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ خود کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.