تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:24

علاج کہاں کرانا ہے،مشرف کے دبئی پہنچنے پر فیصلہ ہو گا،ڈاکٹر امجد

جیو نیوز - کراچی.......آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد کا کہناہے کہ پرویز مشرف کے دبئی پہنچنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں علاج کے لیے کسی اور جگہ کب منتقل کیا جائے ۔

ادھر دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی آمد پر وہ بہت خوش اور پُرجوش ہیں ۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو حکومت کی جانب سے پاکستان سے باہر جانے کا اجازت نامہ ملنے پر برطانیہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.