20 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:25
لاہور میں آج ارتھ آورمنانے کی خصوصی تیاریاں
جیو نیوز - لاہور.......لاہور میں آج ارتھ آور منانے کی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب ارتھ آورمنانے میں بھرپور تعاون کررہی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کے مطابق ارتھ آور کے سلسلے میں آج رات ساڑھے8سےساڑھے9بجےتک غیرضروری لائٹس بندکی جائیں گی،اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی،ٹاؤن ہال، ڈسٹرکٹ کورٹس اور جی پی او کی لائٹیں بھی بند کی جائیں گی۔