تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:49

پاک بھارت ٹاکرا اور پاکستانیوں کا جوش خروش

جیو نیوز - اسلام آباد…جویریہ صدیقی…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میںآج کولکتا میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کرکٹ گراونڈ میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔ شام سات بجے ایڈن گارڈن میں دونوں ممالک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔بھارت اور پاکستان کے عوام کی نظریں صرف ایڈن گارڈن گراونڈ پر ہی مرکوز ہوں گی۔

کرکٹ کہنے کو تو کھیل ہے لیکن جب بات پاک بھارت میچ کی ہو تو ایک جنگ کی سی کیفیت ہوجاتی ہے۔دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہوتی ہے کہ ٹیم صرف ان کی جیتے مگر کھیل میں تو ایک کی ہار ہوتی ہے اور ایک ہی کی جیت۔جتنا بھی کہا جائے لیکن عوام کے جذبات ہار کے بعد مشتعل ہو ہی جاتے ہیں۔

بھارت کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے اور پاکستان کی باولنگ بہترین ہے۔اس لئے شائقینکرکٹ یہ امید کررہے ہیں کہ مقابلہ کانٹے دار ہوگا۔بنگلہ دیش کو ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور شائقین کے حوصلے بلند ہیں ۔شائقین امید کررہے ہیں کہ پاکستان بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط بھی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کولکتا پہنچ گئے ہیں۔شائقین میں جوش وخروش دیکھنے کے قابل ہےجہاں ایک طرف دعائیں کی جارہی ہیں تو دوسری طرف میچ سے پہلے کی تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔

محمود عطاء بلیو ایریا میں ٹی وی اسٹور کے منیجرہیں وہ کہتے ہیں’ پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی کی خریداری کرتی ہے۔آج کل ’ایچ ڈی‘ اور ’فور کے ٹی وی‘ زیادہ ڈیمانڈ میں ہیں اور لوگ اپنے بجٹ کے حساب سے ’ایل ای ڈی‘ خرید رہے ہیں۔کچھ گاہکوںکو تو اس کے ساتھ ساتھ یو پی ایس بھی درکار ہے، وہ نہیں چاہتے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث سنسنی خیز لمحات سے محروم رہ جائیں۔ عام دنوںمیں اگر فی دکان روز دو سے تین ٹی وی خریدے جاتے تو یہ تعداد میچ میں بڑھ کر چھ سے سات یونٹ فی دکان ہوجاتی ہے۔پوری مارکیٹ میں میچ کے دنوں میں 200 سے زائد ٹی وی سیل ہوجاتے ہیں۔ایل ای ڈی گاہکوں کی اولین پسند ہے اور چالیس انچ کے ٹی وی زیادہ خریدے گئے ہیں۔‘‘

عمران راولپنڈی میں گارمنٹس کا بزنس کرتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں ’’ویسے تو سارا سال قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی اور شرٹس سیل ہوتی ہیں لیکن میچ کے دنوں میں یہ ڈیمانڈ مزید بڑھ جاتی ہے۔عمران کہتے ہیں جب بات ہو پاکستان بھارت میچ کی تو پھر بعض اوقات شرٹس کم پڑھ جاتی ہیں۔کام اتنا بڑھ جاتا ہے کہ اگر اسٹاک ختم ہوجائے تو گاہک کہتے ہیں کوئی پرانی شرٹ ہی دے دیں لیکن میچ ہم گرین شرٹ میں ہی دیکھیں گےہم بالکل ویسی ہی شرٹس بناتے ہیں جیسی شرٹس کھلاڑیوں نے میچ میں پہن رکھی ہوتی ہیں۔عمران کہتے ہیں ہم سب کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں انشاء اللہ پاکستان ہی میچ جیتے گا۔

گل اسلام آباد کے معروف کیفے کے جنرل منیجر ہیں ۔گل کہتے ہیں کہ ہم خاص طور پر میچز دکھانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہمارے کسٹمر تیسری منزل پر میچ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔دوران میچ وہ باربی کیو کا زیادہ آرڈر کرتے ہیں۔اگر میچ پاکستان جیت جائے تو پھر میٹھے کا دور شروع ہوجاتا ہے سب کسٹمرز اپنی خوشی آئس کریم کیک اور مختلف سویٹ ڈشز کے ساتھ مناتے ہیں۔

بیرسٹر سہیل اسلم برطانیہ میں مقیم ہیں وہ کہتے ہیں کہ بہت سے پاکستانی وطن سے دور ہیں لیکن پاک بھارت میچ ہو تو ہمارا جذبہ بھی وہ ہوتا ہے جو پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں کا ہوتا ہے۔ہم سب دوست اکھٹے ہوجاتے ہیں اور اکثر پاکستانی اور بھارتی مل کر میچ دیکھتے ہیں۔ ساوتھ ہال، الفرڈ ،گرین اسٹریٹ میں مل کر کمیونٹی سینٹر میں میچ دیکھتےہیں۔ساتھ باربی کیو بھی ہوتا ہے۔اگر پاکستان جیت جائے تو ہم مل کر فل دیسی اسٹائل میں جشن مناتے ہیں۔اس کی بھی تیاری مکمل ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ پاکستان میچ جیتے۔

اس کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں مالز اور پارکوں میں اسکرینز نصب کی گئ ہیں تاکہ لوگ پاک بھارت ٹاکرے کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوزز ہوسکیں۔لوگ قومی پرچم اور کرکٹ ٹیم کے یونیفارمز میں ملبوس ہوکر ان جگہوں کا رخ کررہے ہیں ۔منہ پر بھی سبز ہلالی پرچم پینٹ کیا ہواہے اور خواتین نے بھی سبز اور سفید لباس پہن رکھیں ہیں ۔۔۔گڈ لک گرین شرٹس۔۔۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.