21 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:5
فیصل آباد : ویگن اور کیری ڈبہ میں تصادم ،10افراد زخمی
جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میں ویگن اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے ،جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔
ریسکیو کے مطابق جھنگ روڈ پر آج صبح پینسرہ کے قریب مسافر ویگن کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے،جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔