21 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:37
کراچی : دوران ڈکیتی دادی کو قتل کرنیوالے ملزم کو گواہ نے شناخت کرلیا
جیو نیوز - کراچی ......کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب دوران ڈکیتی دادی کو قتل کرنے والے ملزم کو عینی شاہد نے شناخت کرلیا۔
عدالت نے ملزم اور اس کے ساتھی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا،ملزم نعیم اور اسکے ساتھی خرم ایڈرک کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کلیم اللہ کلھوڑو کی عدالت میں ہوئی۔
عینی شاہد کے مطابق اس نے ملزمان کو واردات کے بعد مقتولہ کے گھر سے گھبراہٹ کی حالت میں نکلتے دیکھاتھا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 23مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزم نعیم عرف بابو نے 23 فروری کو دوست کے ہمراہ اپنی ہی دادی کے گھر ڈکیتی کی تھی اور اس دوران ،دادی کو قتل جبکہ دادا کو زخمی کردیا تھا۔