تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:12

کراچی:موچکو اور شیریں جناح کالونی میں پولیس مقابلہ،6ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی.....کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس نے مقابلے کےبعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس پی کیماڑی ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ملزمان اقدام قتل، پولیس مقابلے اورغیرقانونی اسلحہ رکھنےکی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس نے شیریں جناح کالونی میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.