تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:20

کراچی: کورنگی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی سے 2افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولیاں کے خول ملے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی تنویرعالم اوڈھو کے مطابق کورنگی کراسنگ سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت شمائیل بیگ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کورنگی سوکوارٹر کا رہائشی ہے۔

تنویرعالم اوڈھو نے بتایا کہ لاشوں کے قریب سے 30 بور پستول کے 3خول بھی ملے ہیں۔ کورنگی کراسنگ سے ملنے والی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.