22 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:36
سرگودھا:اولاد کے تشدد سے تنگ آکر خاتون دارالامان پہنچ گئی
جیو نیوز - سرگودھا…سرگودھا میں اولاد کے تشدد سے تنگ آکر خاتون نے پناہ حاصل کرنے کے لئے دارالامان میں پناہ حاصل کرلی۔
سرگودھا کے نواحی گاؤں 99 جنوبی کی رہائشی 45 سالہ خالد ہ پروین کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر 3سال سے بیرون ملک مقیم ہے،اس کے بچے اب اسے پاگل کہتے ہیں ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب خاتون کے بچوں نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،جس کے بعد تحفظ حاصل کرنے کے لیے متاثرہ خاتون نے دارالامان میں پناہ حاصل کرلی۔