تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:25

کراچی: کورنگی سے برآمد ہونے والی 2 لاشوں کی شناخت

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے کورنگی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، لواحقین نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مقتولین چار ماہ سے لاپتا تھے۔

کورنگی کراسنگ پر پیٹرول پمپ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت شمائل اور عمران کے نام سے ہوئی۔ دونوں افراد کورنگی سو کوارٹر کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب سے 30 بور پستول کے تین خول بھی ملے ہیں۔

لواحقین نے الزام لگایا کہ دونوں افراد کو چار ماہ قبل نقاب پوش افراد نے گھروں سے اٹھایا تھا اور ان کے لاپتا ہونے کی درخواست بھی عدالت میں دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.