تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:13

مک مکا کرکے جانے والوں نے محسنوں کا حق ادا کیا، تاج حیدر

جیو نیوز - کراچی......پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہےکہ جو لوگ مک مکا کرکے ملک سے باہر گئے تھے آج انھوں نے اپنے محسنوں کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کہتے ہیں کہ وہ واپس آئیں گے لیکن جرنیل جب جاتے ہیں تو وہ واپس نہیں آتے۔

پیپلزپارٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر وفاقی حکومت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھاکہ میاں نوازشریف فوج اور اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں، جب ان پر مشکل وقت آتا ہے تو وہ ہم سے رجوع کرتے ہیں کہ مجھے بچائو۔ان کا کہنا تھاکہ آج نواز شریف نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر اپنے پرانے تعلقات کی تجدید کی ہے۔

تاج حیدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ مک مکا کرکے ملک سے باہر گئے تھے آج انھوں نے اپنے محسنوں کا حق ادا کردیا ہے ، مشرف کہتے ہیں کہ وہ واپس آئیں گے لیکن جرنیل جب جاتے ہیں وہ واپس نہیں آتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.