تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:30

این آر او کی دوستی نبھانے والی جماعت مخالفت کررہی ہے، وزیر داخلہ

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ این آر او کی دوستی نبھانے والی جماعت مشرف کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کر رہی ہے،یہ منافقت اور دوہرے معیار کی انتہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مشرف پیپلز پارٹی کے دور میں 4 بار بیرون ملک گئے، کیا اس وقت حکمرانوں کا جمہوری پن سویا ہوا تھا؟ 2009 میں تحقیقاتی کمیٹی نے بی بی کے قتل میں مشرف کے خلاف اشارہ دیا، اس وقت حکمرانوں نے آنکھ اٹھا کر بھی مشرف کی طرف نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نام آنے پر بھی پی پی حکومت نے مشرف کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا، پرویز مشرف کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی، وہ کھلے عام آتے جاتے رہے، یہ سب مذاق نہیں تو اور کیا ہے، مشرف کو گارڈ آف آنر دیکر رخصت کرنے والے سیاسی ڈرامہ بازی پر اتر آئے، سپر یم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشرف کا نام ای سی ایل سے ہٹایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.