23 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:49
کراچی: گلستان جوہر میں فلیٹ کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فلیٹ کی دیواراور چھت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
گلستان جوہرمیں راشد منہاس روڈ پر رہائشی اپارٹمنٹ میں پہلی منزل پر واقع فلیٹ کا کچھ حصہ گرگیا جس سے ایک خاتون سمیت 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے رہائشی شہر سے باہر گئے ہوئے تھے جس کے باعث کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔