تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:55

پشاور میںممتازشخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا گیا

جیو نیوز - پشاور......پشاور میںممتازشخصیات کو انکی خدمات کے اعتراف میںقومی اعزازات سے نوازا گیا ،اعزاز حاصل کرنے والوں میںپروفیسر اجمل خان بھی شامل تھے۔

اعزازات دینےکی تقریب پشاور میںمنعقد ہوئی، خیبرپختونخوا کےگورنر ظفر اقبال جھگڑا نے اعزازات تقسیم کئے۔تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان اور میڈیسن و تعلیم کے شعبہ میں اعلیٰ خدمات پر ڈاکٹر ظفر اقبال کو صدارتی تمغہ امتیاز دیا گیا۔

ان کے علاوہ معروف ٹی وی اداکار افتخار قیصراور اسکوائش کھلاڑی منصور زمان کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ خیبرپختوںخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے صدر مملکت کی جانب سے ان شخصیات کو اعزازات دئیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.