تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:14

صوفی ازم دنیا میں منصفانہ معاشرے کےقیام کی علامت ہے:ملیحہ لودھی

جیو نیوز - نیویارک.......اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ صوفی ازم دنیا میں منصفانہ معاشرے کےقیام کی علامت ہے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم پاکستان کی تاریخی تقریب سے خطاب میں کہی جس کا میڈیا پارٹنر جیو ٹی وی ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں پاکستان مشن کے زیر انتظام اور جیو کی شراکت سے منعقدہ صوفی نائٹ میں گلوکار راحت فتح علی پر فارم کررہے ہیں۔صوفی نائٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد شر یک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.