تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:59

اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایک نئےباب کااضافہ،یوم پاکستان کی تقریب

جیو نیوز - نیویارک.......اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایک نئےباب کااضافہ ہواہے۔پاکستان مشن کےزیرانتظام اورجیوٹی وی کی شراکت سےجنرل اسمبلی میں یوم پاکستان کی شاندارتقریب ہوئی جس میں راحت فتح علی خان نے پرفارم کیا۔

استاد راحت فتح علی خان نے بےمثل پرفارمنس پیش کرکےسفارتکاروں سمیت دنیابھرسےآئی شخصیات پرسحرطاری کردیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم پاکستان کی تاریخی تقریب نے دہشت گردی سےمتاثرپاکستان کامثبت امیج پوری دنیاکےسامنےپیش کردیا۔

راحت فتح علی خان نےسربکھیرےتوہرشخص ان کے سحر میں نظرآیا۔موسیقی کی دنیا میں بےمثل راحت فتح علی خان کی پرفارمنس سےلطف اٹھانےکےلیےمختلف ممالک کے سفارتکاراوراہم شخصیات جنرل اسمبلی میں موجودتھیں جہاں ہال میں تل دھرنےکی جگہ نہ تھی۔

پاکستان مشن کے زیر انتظام اور جیو کی شراکت سے پیش اس پروگرام میں راحت فتح علی خان نے غزلیں بھی پیش کیں جن میں عشق حقیقی کوانتہائی دلکش اندازمیں اجاگرکیاگیاتھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کےنامورترین گلوکاروں میں سےایک نہ پرفارم کرکےنہ صرف یہاں موجوددنیابھرکے افراد کے سامنے پاکستان کاروشن چہرہ پیش کیابلکہ یہ بھی واضح کیاکہ پاکستانی ثقافت کاپوری دنیامیں کوئی ثانی نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.