تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:14

کراچی: سانحہ صفورہ میں ملوث ایک اور دہشت گرد گرفتار

جیو نیوز - کراچی…پولیس اور حساس اداروں نے کراچی کے علاقے پپری میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورہ میں ملوث ایک اور دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے پپری سے سانحہ صفورہ کا ایک اور دہشت گرد گرفتارکرلیا۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت علی رحمان عرف ٹونا کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق علی رحمان عرف ٹونا منگھوپیر میں ہلاک ہونے والے ملزم کامران گجر کا قریبی ساتھی ہے،جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.